ایئرفون کا استعمال قوت سماعت کیلئے نقصان دہ

لاہور(92نیوز)ایئرفون جسے پاکستان میں زیادہ تر ہینڈ فری کہا جاتا ہے کا استعمال قوت سماعت کیلئے نقصان دہ ہے ۔
تفصیلات کےمطابق اس وقت ہر 5 میں سے ایک نوجوان کو ان ایئر فونز کے استعمال کے باعث قوت سماعت سے محرومی کے خطرے کا سامنا ہے۔
نیویارک یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آخر یہ عام نظر آنے والے ایئر فون سننے کی حس کے خاتمے کا سبب کیوں بنتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق جب ایئرفون لگائے جاتے ہیں تو یہ کان کے پردے کے کافی قریب ہوتے ہیں اور ان سے آواز کافی زیادہ دباﺅ سے پردے سے ٹکراتی ہے تو سننے کی حس تناؤ کا شکار ہوتی ہے۔