Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اہم کھلاڑی چودھری نثارکے بغیرہی ن لیگ کے لمبے چوڑے اجلاس

اہم کھلاڑی چودھری نثارکے بغیرہی ن لیگ کے لمبے چوڑے اجلاس
July 14, 2017

اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان شریک نہیں ہوئے ترجمان وزارت خارجہ نے عدم شرکت کوغلط رنگ نہ دینے کی اپیل کردی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب اجلاس میں قسمیں کھاکردیانتداری کی یقین دہانی کراتے رہے جبکہ ایک موقع پر توآبدیدہ بھی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد ن لیگ کے اجلاسوں کا سلسلہ جاری، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف سمیت وزرا اور شرکا کی بڑی تعداد تو موجود تھی مگر چودھری نثار وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے سامنے سے گزر گئے لیکن اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ۔ اس عدم شرکت پر ترجمان وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے چودھری نثار کے نہ آنے کے معاملے کو غلط رنگ نہ دیا جائے ۔ وزیر داخلہ نے گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں شرکت کی اور کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ پر محاذ آرائی سے گریز کیا جائے اور معاملات کو مکالمے سے حل کیا جانا چاہیئے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اجلاس میں جذباتی رنگ میں دکھائی دیئے ۔اور ایک موقع پر آبدیدہ بھی ہو گئے بولے وہ قسم کھاتےہیں کہ ہاتھ صاف ہیں ۔شہبازشریف نے کہا کہ وہ نوازشریف کی امانت،دیانت کی قسم کھا سکتے ہیں۔