اہم شواہد حاصل کر لئے، بس پر فائرنگ کالعدم جہادی تنظیموں نے کی: انچارج انسداد دہشت گرد فورس راجہ عمر خطاب
کراچی (92نیوز) انچارج انسداد دہشت گردی فورس راجہ عمرخطاب نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے صفورا میں بس پر فائرنگ کالعدم جہادی تنظیموں نے کی۔
میڈیا سے گفتگو میں راجہ عمرخطاب نے کہا کہ بس پر فائرنگ کالعدم جہادی تنظیموں کی کارروائی ہے، شواہد سے لگتا ہے کہ دہشت گرد بس میں دونوں جانب سے چڑھے، چار دہشت گرد بس میں داخل ہوئے جنہوں نے فائرنگ کی، دہشت گردوں کے دیگر ساتھی بس سے باہر موجود تھے، سرکاری اسلحہ استعمال ہوا یا پرائیویٹ یہ فرانزک رپورٹ سے معلوم نہیں ہو سکتا۔
دہشت گردوں نے نائن ایم ایم پسٹلز اور کلاشنکوفیں استعمال کیں۔ انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ سے پولیس نے اہم شواہد حاصل کر لئے ہیں جبکہ قریبی علاقے میں پولیس نے چھاپہ مارا اور سکیورٹی گارڈ سمیت دو افراد حراست میں لئے گئے ہیں۔