Wednesday, October 5, 2022

اہل تہذیب کی تضحیک شہباز شریف کو مہنگی پڑ گئی ، دل جیتنے کیلئے جانیوالے دل دکھا آئے

اہل تہذیب کی تضحیک شہباز شریف کو مہنگی پڑ گئی ، دل جیتنے کیلئے جانیوالے دل دکھا آئے
کراچی ( 92 نیوز ) شہباز شریف کو انتخابی مہم کے سلسلے میں  کراچی کے اہل تہذیب کی تضحیک مہنگی  پڑ گئی ، شہباز شریف گئے تو دل جیتنے تھے مگر الٹا عوام کے دل دکھا آئے ۔ شہباز شریف کی جانب سے کراچی کو ’’کرانچی ‘‘ کہہ کر اہل زبان کا مذاق اڑانے کی کوشش کی گئی تو سماجی میڈیا پر  پان کھانے والوں نے شہباز شریف کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ عمران اسماعیل کی جانب سے بھی ویڈیو بیان جاری  کیا گیا جس میں  ان کا کہنا ہے کہ عوام نے شہباز شریف کا استقبال کیا،بدلے میں انہوں نے اہل کراچی کی تضحیک کی،  شہباز شریف نے کراچی کو’’کرانچی‘‘کہہ کر اہل زبان کا مذاق اڑانے کی کوشش کی۔ دوسری جانب شہریوں نے شہباز شریف کی بات کا سخت برا مناتے ہوئے کہا کہ  پان خوری صدیوں پرانی روایت اور کراچی والوں کی ثقافت ہے ، لندن کی سڑکوں پر فقیروں کی طرح بھاگنے والے کو سوچ کر بات کرنی چاہئے ۔ فیصل سبزواری نے  شعر پڑھ کر شہباز شریف کو کرارا جواب دیا اور کہا ’’کسی کے حکم پر ہرگز نہ ناچے گی نہ ناچی ہے اسی باعث تو کہتے ہیں ، کراچی پھر کراچی ہے ‘‘ ان کا کہنا تھا کہ اور اگر کرانچی بھی ہے تو کیا برا ہے بھائی