Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اہلیہ کےنامناسب لباس کیوجہ سے  کرکٹر محمد شامی تنقید کی زد میں آگئے

اہلیہ کےنامناسب لباس کیوجہ سے  کرکٹر محمد شامی تنقید کی زد میں آگئے
December 26, 2016

 نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کی اہلیہ کےلباس کے معاملے پر مسلمان مداحوں نے محمد شامی پر خوب تنقید کی ہے۔ ۔بھارتی باؤلر کہتے ہیں  کہ وہ جانتے ہیں انہیں کیا کرنا چاہیےتنقید کرنےوالے پہلے خود کو دیکھیں۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی مسلمان کرکٹر محمد شامی نے اتوار کے روز اپنے  اہلخانہ کی تصویر ٹویٹ کی جس میں وہ کافی خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں لیکن کچھ مداحوں کو ان کی اہلیہ کا لباس اچھا نہیں لگا  جس کے بعد ایک بحث چھڑ گئی  کئی لوگ شامی  کے حق اور مخالفت میں   ٹویٹ کرتے رہےسابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے ٹویٹ کیا کہ ملک میں اور بھی بہت سے مسائل ہیں ان پر توجہ دی جائے۔محمد شامی نے  تنقید کرنےوالوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو یہ مقام نہیں ملتا جلنےوالے جلتے رہیں۔