Tuesday, November 29, 2022

اہلیہ پر تشدد کا الزام ، اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت 5 اگست تک منظور

اہلیہ پر تشدد کا الزام ، اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت 5 اگست تک منظور
 لاہور (92 نیوز) اداکار  پر تشدد کے الزام میں اداکار محسن عباس آج لاہور کی سیشن کورٹ   میں عبوری ضمانت کیلئے پہنچے۔ عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواست 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 5 اگست تک منظور کر لی۔ بیوی پر مبینہ طور پر تشدد کرنا گلوکار اور ڈی جے محسن عباس کو مہنگا پڑگیا۔ اہلیہ کی درخواست پر پہلے ایف آئی آر درج ہوئی اور بعد میں نجی ٹی وی چینل سے نوکری سے بھی ہاتھ دھونا پڑا۔ محسن عباس اپنے اوپر ہونے والے مقدمے میں عبوری ضمانت کے حصول کے لیے سیشن کورٹ پہنچے۔ ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی۔ سیشن عدالت نے محسن عباس کی عبوری ضمانت کی درخواست کو 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض منظورکرلی اور مزید سماعت کو 5 اگست تک کے لیے ملتوی کر دیا۔ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن عباس کا کہنا تھا کہ مجھ پر لگنے والے الزامات  میں کوئی صداقت نہیں ۔ بہت جلد حقیقت سب  کے سامنے آجائے گی۔ محسن عباس اور انکی اہلیہ کا معاملہ سوشل میڈیا کی زینت بنا تو شوبز انڈسٹری  سے وابستہ افراد  نے محسن عباس کو خوب آڑھے ہاتھوں لیا۔