اہلیان لیاری بھی فیفا ورلڈ کپ کے بخار میں مبتلا
کراچی ( 92 نیوز)ہر طرف فٹبال ورلڈ کپ کی باتیں ہورہی ہیں ، لیکن ایونٹ میں پاکستان کا دور دور تک کوئی نشان نہیں تاہم فٹبال دیوانوں کا جنون عروج پر ہے ، لیاری والے بھی کسی سے پیچھے نہیں ، بھرپورتیاریاں کرلی ہیں ۔
لیاری کے علی محمد محلہ میں سب اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کر رہے ہیں ، ہر دیوار پر فٹبال کا بخار ،چھتوں پر مختلف فٹبال ٹیموں کے جھنڈے نصب ہیں ۔
لیاری والے کہتے ہیں میگا ایونٹ دیکھنے کی بھرپور تیاریاں کرلی ہے ۔