اہلیان قصور کی عدلیہ اور پاک فوج سے یکجہتی کیلئے ریلی
قصور ( 92نیوز) حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے شہر قصور کے شہریوں نے عدلیہ اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلوے اسٹیشن سے للیانی اڈے تک ریلی نکالی ۔
ریلی کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر عدلیہ اور پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے ۔
شرکا پر جگہ جگہ پھول نچھاور کئے گئے جب کہ درندگی کا نشانہ بننے والی مقتولہ زینب کے چچا امیرالحسن نے بھی میں شرکت کی ۔