Friday, October 7, 2022

اگلے وزیر اعظم کا فیصلہ نوازشریف نہیں عوام کرینگے ،خورشید شاہ

اگلے وزیر اعظم کا فیصلہ نوازشریف نہیں عوام کرینگے ،خورشید شاہ

سکھر ( 92 نیوز ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاب خورشید شاہ سکھر کی تحصیل پنوں عاقل میں پہنچے جہاں جلسے سے دھواں دھار خطاب کیا اور دو ٹوک کہا کہ آئندہ وزیراعظم شہباز شریف ہوگا یا بلاول بھٹو زرداری یا پھر عمران خان اس کا فیصلہ بیس کروڑ عوام نے کرنا ہے ۔
سکھر میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران خورشید شاہ نے کہا کہ اداروں میں ایسا ٹکراؤ ہے کہ مثال نہیں ملتی ۔ نواز شریف سے کہتے رہے کہ پارلیمنٹ سے نہ بھاگیں اب وہ کہتے ہیں انہیں کیوں نکالا؟۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگ مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ پارلیمنٹ کیوں خالی ہے تو میں جواب دیتا ہوں کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی جس کی وجہ سے وہ کہتے پھررہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا اور آج ان کے وزیر پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دیتے ۔ایک بولتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا دوسرا بولتا ہے مجھے کیوں بلایا ۔ بھٹو نے پھانسی پر چڑھنے سے پہلے یہ نہیں پوچھا کہ مجھے کیوں یہ سزا دی گئی ۔