اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے بالائی/وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی ، محکمہ موسمیات
اسلام آباد (92 نیوز) محکمہ موسمیات نے اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے بالائی/وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں کم شدت کے ساتھ ملک کے بالائی/وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے باعث جمعرات (رات ) سے اتوار کے دوران کشمیر ، گلگت بلتستان ، خیبرپختونخوا ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، گجرات ، سیالکوٹ ، نارووال ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد ، لاہور ، فیصل آباد ، شیخوپورہ اور سرگودھا (خصوصاً شام/رات اور صبح کے اوقات ) میں کہیں کہیں پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو شام/رات کے دوران ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، خانپور، راجن پور، قلات، بارکھان، لورالائی اور سبی میں گرد آلود ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔