بوریوالا( 92 نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بوریوالا میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ اگلے الیکشن میں مداریوں، زرداری اور جھوٹے کھلاڑی کو شکست ہوگی ۔
شہباز شریف نے مزیدکہا کہ 5 سال میں کے پی کے میں ایک یونٹ بجلی نہیں بنی، 2018 میں عوام نے منتخب کیا تو زرداری کی دولت واپس لائیں گے۔
شہباز شریف نے مزید کہاکہ خان صاحب اور زرداری صاحب نے اپنے صوبوں میں کچھ نہیں کیا،ترین صاحب نے5ہزار فی ووٹ خریدنے کے لیے ادا کیے مگر پھر بھی علی ترین کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔