Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

 اگلا ہفتہ نوازشریف کا اقتدار میں آخری ہفتہ ہوگا،عمران خان

 اگلا ہفتہ نوازشریف کا اقتدار میں آخری ہفتہ ہوگا،عمران خان
July 15, 2017

اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم کا مستقبل کیا ہوگا؟؟عمران خان نے بڑی پیشگوئی کردی۔ کہتے ہیں اگلے ہفتے نوازشریف کےلئے الوداعی تقریب ہوگی شریف خاندان نے عدالت میں جھوٹ بولا اور فراڈ کیا اب ان کےخلاف کریمنل کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق ایک امریکی اخبار کو انٹرویو میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بڑا دعویٰ کرڈالا۔ کہتے ہیں انہیں امید ہے کہ اگلا ہفتہ نوازشریف کا اقتدار میں آخری ہفتہ ہوگا۔ کرپشن کی سیاہ رات انجام کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اگلے ہفتے نواز شریف کےلئے اسلام آباد میں ایک بڑی الوداعی تقریب منعقد ہوگی ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال جب پاناما لیکس میں نواز شریف کے بچوں نے کے نام آئے تو انہوں نے رسیدیں دکھانے کا تقاضا کیا۔شریف خاندان نے عدالت میں جھوٹ بولا اور فراڈ کیا اب ان کےخلاف کریمنل کارروائی ہوگی ۔ عمران خان نے مزید کہا کہ آرٹیکل 62/63کے تحت نواز شریف مکمل طور پر نااہل ہو چکے ہیں۔