Thursday, February 2, 2023

اگلا آرمی چیف میرٹ پر تعینات ہوگا : عمران خان

اگلا آرمی چیف میرٹ پر تعینات ہوگا : عمران خان

 لندن(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تلاشی کے لئے دباؤ ڈالا تھا اور اب  اُن کی تلاشی  لی جا رہی ہے ۔۔پی ٹی آئی سپریم کورٹ کی مدد کر رہی ہے نوازشریف سے جواب سپریم کورٹ نے لینا ہے ۔ اُنہوں نے جنرل راحیل شریف کو اُن کی شاندار خدمات پر خراج  تحسین پیش کیا ، اگلا چیف آف آرمی سٹاف میرٹ پر تعینات ہوگا ۔

ہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے کپتان نے کہا وہ اور اُن کی پارٹی سپریم کورٹ کی مدد کررہی ہےاب سپریم کورٹ نے اہم کردار ادا کرنا ہے۔  عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس سپریم کورٹ کا امتحان ہے  تلاشی کے لئے دباؤ ڈالا تھا ۔ عمران خان نے جہاں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تعریف کی وہیں اُمید  ظاہر کی کہ نئے آرمی چیف کا تقرر میرٹ پر ہوگا۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں سپریم کورٹ سے بڑی اُمیدیں  ہیں ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم  کرپشن میں اپنی صفائی پیش کریں گے پیپلزپارٹی کے متوقع احتجاج کے بارے میں اُن کا کہنا تھا کہ یہ پیپلزپارٹی کی اپنی سوچ ہے ۔