Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اگر ن لیگ کا چیئرمین سینیٹ بن گیا تو پاکستان کو نقصان ہو گا،عمران خان

اگر ن لیگ کا چیئرمین سینیٹ بن گیا تو پاکستان کو نقصان ہو گا،عمران خان
March 9, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ اگر ن لیگ کا چیئرمین سینیٹ بن گیا تو پاکستان کو نقصان ہو گا ۔

چیئرمین سینیٹ ،تحریک انصاف  کور کمیٹی کا ایک اور بڑا فیصلہ،  چیئرمین سینیٹ کے لیے پی ٹی آئی سینیٹرز پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں دیں گے۔ چیئرمین سینیٹ بلوچستان اور ڈپٹی چیئرمین فاٹا سے لایا گیا تو حمایت کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ آصف علی زرداری اور نوازشریف سے ہاتھ ملانا کرپشن کے خلاف اپنی 22 سالہ سیاسی جدوجہد کوصفر کرنے کے مترادف ہے۔

عمران خان نے خواجہ آصف کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا۔  کہتے ہیں کہ وزیر خارجہ کا اقامہ ایک حساس معاملہ ہے اور وہ خود سیکیورٹی رسک ہیں، چیف جسٹس معاملے کا نوٹس لیں

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات جس نازک موڑ پر کھڑے ہیں وہاں انتہائی تجربہ کار سفیرتعنیات کرنا چاہیے تھا لیکن انہیں میرٹ کا احساس نہیں۔

وزیر اعظم نے بزنس پارٹنر کو امریکہ میں سفیر لگایا جو غلط فیصلہ ہے۔