Sunday, October 2, 2022

اگر نواز شریف نے کرپشن کی ہے تو الٹا لٹکا دیں، عابد شیر علی

اگر نواز شریف نے کرپشن کی ہے تو الٹا لٹکا دیں، عابد شیر علی

لاہور (92 نیوز) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کو سائیڈ لائن کرنے کیلئے کیس چلائے جارہے ہیں۔ نواز شریف پر ایک پیسے کی کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہوا، اگر انہوں نے کرپشن کی ہے تو الٹا لٹکا دیں۔

عابد شیر علی نے کہا کہ کرپشن کی داستانوں والے بھی نوازشریف پرانگلی اٹھا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کا موازنہ نوازشریف سے نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف مسلم لیگ (ن) کے سربراہ ہیں، ملک کو ترقی دینے والے کے خلاف کیس بن گئے اور کرپشن کرنے والے بیرون ملک بھیج دیئے گئے۔

عابد شیر علی نے کہا کہ شیخ رشید بتائیں وہ ارب پتی کیسے بنے، آئندہ الیکشن میں انہیں لال حویلی سے نہیں نکلنے دیں گے۔