Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اگر قرضے اتنے نہ ہوتے تو لوگوں کو مفت حج کراتے ، وزیر اعظم

اگر قرضے اتنے نہ ہوتے تو لوگوں کو مفت حج کراتے ، وزیر اعظم
February 12, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا حج اخراجات میں اضافہ حکومت کی مجبوری تھی۔ اگر قرضے اتنے نہ ہوتے تو لوگوں کو مفت حج کراتے۔ وزیراعظم عمران خان کی راولپنڈی ڈویژن کے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ ارکان قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو جہاں حلقہ کے مسائل سے آگاہ کیا وہاں حج سبسڈی اور ترقیاتی فنڈز کی فراہمی پر بھی بات چیت کی گئ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حج اخراجات میں اضافے کو حکومت کی مجبوری قرار دے دیا۔ کہتے ہیں سعودی عرب میں حج اخراجات میں 35 فیصد اضافہ ہو چکا ہے، جانتا ہوں کہ حج کے لئے لوگ سارا سال پیسے جمع کرتے ہیں، مگر گزشتہ حکومت نے جو قرضے لیے ان پر حکومت کو ہر روز قرضوں پر 6 ارب روپے سود ادا کرنا پڑتا ہے۔ وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے کی یقین دہانی کروائی اور ساتھ ہی بتا دیا مقامی حکومتوں کے فعال ہونے کے بعد ارکان کو ترقیاتی فنڈز نہیں ملیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نالہ لئی ایکسپریس وے اور اسپتالوں کے مسائل سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے راولپنڈی میں مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کے قیام کی منظوری بھی دے دی۔ دوسری طرف وزیراعظم نے تھل ایکسپریس اور لائیو ٹریکنگ سسٹم کے افتتاح پر خطاب کے دوران کہا این آر او ون اور ٹو کی وجہ سے پکڑے جانے کا خوف ختم ہو گیا تھا۔ ریلوے میں بہت چوری اور کرپشن ہوئی۔ شیخ رشید یہ معاملات نیب کے سپرد کریں۔ ریلوے میں انقلاب لا رہے ہیں۔ کراچی سے پشاور کا سفر 8 گھنٹے کا رہ جائے گا۔