Tuesday, September 17, 2024

اگر آج لوڈشیڈنگ ہے ترسیلی نظام کی وجہ سے ہے، حماد اظہر

اگر آج لوڈشیڈنگ ہے ترسیلی نظام کی وجہ سے ہے، حماد اظہر
July 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر توانائی حماد اظہر بولے کہ اگر آج لوڈشیڈنگ ہے ترسیلی نظام کی وجہ سے ہے۔

حماد اظہر نے وزیراطلاعات فواد چودھری کے ہمراہ نیوز کانفرنس کے دوران کہا، قائد حزب اختلاف نے کہا کہ، لوڈ شیڈنگ واپس آگئی ہے، این ٹی ڈی سی کے مطابق کہیں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی۔ ہماری کیپیسٹی 24 ہزار میگا واٹ ہے، ترسیل کے نظام میں چار ہزار میگا وٹ اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا، مسلم لیگ ن ملک میں امپورٹڈ فیول چھوڑ کر گئی، آر ایل این جی کے پلانٹ لگا گئے، جنہیں چلائیں نہ چلائیں کرایہ یومیہ دینا ہوتا ہے۔ ہمیں امپورٹڈ ٹرمینل پلانٹس ملے، کس سائنسدان نے آپکوں یہ مشورے دیئے تھے؟۔ اُن کا کہنا تھا میں نے بہت سستے سودے کیے تھے، ایسے سودے کیے گئے جس سے مہنگی بجلی ملی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، مسلم لیگ ن کے دور میں 1200 ارب روپے کے گردشی قرضے بڑھے، آپ ہی کے دور میں بارہ ہزار کنسمپشن بڑھی، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کسی جگہ نہیں ہو رہی، آپ پہلے ہی بہت ظلم کر چکے ہیں، ہماری عوام اس کا خمیازہ بخت رہی ہے، جو آپ کر کے گئے ہیں ہم اس کو سمٹ رہے ہیں۔