اک تبسم ہزار شکووں کا،کتنا دلکش جواب ہوتا ہے ،
برمنگھم (92نیوز)شاعر نے کیا خوب کہا ہے، اک تبسم ہزار شکووں کا ،کتنا دلکش جواب ہوتا ہے۔
پاکستانی نژاد صفیہ خان نامی ایک خاتون کی ایسی ہی مسکراہٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے،۔صفیہ ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران مسلم مخالف لوگوں میں گھری ایک خاتون کی مدد کو آئیں اور تلخ کلامی کرنے والوں کو مسکراہٹ سے جواب دیا ان کی مسکراتی تصویر کو ہزاروں بار شیئر کیا جاچکاہے۔