اکنامک کوریڈور پر بھارت کا چیخنا تو سمجھ میں آتا ہے مگر اپنے کیوں شور مچا رہے ہیں، روٹ تبدیل کرنے میں سچائی ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا: احسن اقبال

لاہور (92نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اب پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، معاشی ٹیک آف کےلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو کوششیں کرنا ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے ذریعے ترقی کا موقع ملا ہے، عالمی معاشی مستند جریدے پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کر رہے ہیں، ملکی مسائل کوئی ایک ادارہ، سیاسی جماعت اور لیڈر حل نہیں کرسکتا، داخلی استحکام اور امن سے غیرملکی سرمایہ کاری بڑھے گی، 2015ءمیں دنیا کے سامنے نیا پاکستان سامنے آئےگا، اقتصادی راہداری پر بھارت کا چیخنا سمجھ آتاہے اپنے کیوں شور مچارہے ہیں۔
اقتصادی راہداری منصوبہ 2013ءمیں بنا اور دستخط ہوئے، اقتصادی راہداری کے رروٹ تبدیل کرنے کی بات میں سچائی ہوگی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔