Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اکشے کمار نے ”برادرز“ کی کامیابی کے بعد ”سنگھ اب بلنگ“ سے بھی امیدیں وابستہ کر لیں

اکشے کمار نے ”برادرز“ کی کامیابی کے بعد ”سنگھ اب بلنگ“ سے بھی امیدیں وابستہ کر لیں
August 23, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بالی وڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار کی بلاک بسٹر فلم ”سنگ از کنگ“ کے بعد ”سنگھ از بلنگ“ بھی پردہ سکرین پر آنے والی ہے۔ اکشے کمار اپنی فلم ”برادرز“ کی کامیابی کے بعد اب اپنی آنے والی فلم ”سنگھ از بلنگ’‘ کے بارے میں خاصے پرامید ہیں۔ واضح رہے کہ ان کی فلم ”برادرز“ نے ایک ہفتے میں تقریباً 73 کروڑ کا بزنس کیا ہے لیکن وہ آنے والی فلم کو ایک سبق آموز فلم قرار دیتے ہیں۔ اس فلم میں وہ ایک ایسے بیٹے کا کردار نبھا رہے ہیں جو اپنے والد کا فرماں بردار ہوتا ہے تاہم اس میں فوکس یعنی توجہ کی کمی ہوتی ہے۔ دیکھنا اب یہ ہے کہ اکشے کمار کی ”سنگھ از بلنگ“ سے وابستہ امیدیں کب پوری ہوتی ہیں مگر سردست حقیقت یہی ہے کہ ان کی فلم ”برادرز“ باکس آفس پر کامیاب ٹھہری ہے۔