Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اکرم شیخ نے الیکشن کمیشن میں جہانگیرترین کی نااہلی کیس دوبارہ سننے کی درخواست دائر کردی  

اکرم شیخ نے الیکشن کمیشن میں جہانگیرترین کی نااہلی کیس دوبارہ سننے کی درخواست دائر کردی  
December 26, 2016

 اسلام آبا(92نیوز)وکیل اکرم شیخ نے جہانگیر ترین نا اہلی کیس پر محفوظ فیصلہ کو دوبارہ سننے کے لیے درخواست دائر کر دی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ درخواست دینے سے بات نہیں بنتی، ریفرنس قابلِ سماعت بنانے کے لیے مزید دلائل دینے ہیں تو ہم سننے کو تیار ہیں،الیکشن کمیشن نے ریفرنسز کی سماعت کل 27 دسمبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کےمطابق وکیل اکرم شیخ نے الیکشن کمیشن میں جہانگیر ترین نااہلی کیس کا محفوظ فیصلہ دوبارہ سننے کی درخواست دائر کر دی۔ عمران خان کے وکیل نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا۔ نعیم بخاری کہتے ہیں اسپیکر نے تعصب کی بنیاد پر عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوائے۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ر سردار رضا کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے عمران خان  کی نا اہلی ریفرنس کی سماعت کی۔ اکرم شیخ نے دلائل میں کہا کہ ایشوز فریم کیے بغیر کارروائی آگے نہیں بڑھائی جا سکتی۔ الیکشن کمیشن صرف جواب لے کر نہ دلائل سن سکتا ہے نہ فیصلہ محفوظ کر سکتا ہے۔ اکرم شیخ نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کو یکجا کیا جائے، عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ الیکشن کے بعد کمیشن کا دائرہ اختیار محدود ہو جاتا ہے،ریفرنس کا دفاع سپیکر کو خود کرنا چاہیئے، کمیشن میں صرف الیکشن کے بعد کیے گئے اقدامات پر اہلیت کو چیلنج کیا جا سکتا ہے، الیکشن سے پہلے کے اقدامات کو کاغذات نامزدگی کے وقت اٹهایا جا سکتا ہے، عمران خان کی درخواست پر ایاز صادق ڈی سیٹ ہوئے،ایاز صادق نے تعصب کا مظاہرہ کیا، میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکومت غیر ضروری دلائل سے طول دینا چاہ رہی ہے۔ حکومت کے تاخیری حربے ناکام ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ دوسروں کو کرپٹ کہنے والے خود چور ثابت ہوئے ہیں۔ کرپٹ چئیرمین اور جنرل سیکریٹری کی جوڑی جس نے پی ٹی آئی کو ہائی جیک کیا ہے۔