Sunday, October 2, 2022

اکتوبر میں اپوزیشن جماعتیں اسلام آباد میں احتجاج کرینگی ،بلاول بھٹو

اکتوبر میں اپوزیشن جماعتیں اسلام آباد میں احتجاج کرینگی ،بلاول بھٹو
راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر میں اپوزیشن جماعتیں مل کر اسلام آباد میں احتجاج کریں گی ۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ  کشمیر پر آنچ نہیں آنے دیں گے ،ہم اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے ، پیپلزپارٹی کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سب کرپٹ بند ہیں تو خزانے میں بہت سے پیسے ہونے چاہئے تھے وہ کہاں ہیں ، کوئی پاکستانی کشمیر پر سودے بازی کی اجازت نہیں دے گا، ہم نے سیاست کےلیے جانیں قربان کی ہیں، ہم عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاست کرتے ہیں، ملک کے ہرطبقے کا معاشی قتل ہو رہا ہے ۔