Sunday, December 4, 2022

اڑی حملے  کے الزام میں گرفتار دونوں پاکستانی طلبا   رینجرز کے حوالے

اڑی حملے  کے الزام میں گرفتار دونوں پاکستانی طلبا   رینجرز کے حوالے
  لاہور(92نیوز)اڑی حملے کے الزام  میں گرفتار دونوں پاکستانی طلبا کو بھارتی حکام نے واہگہ بارڈر پر رینجرز کے حوالے کر دیا ان نوجوانوں کے سرزمین پاک پر قدم رکھتے ہی اہل خانہ  خوشی سے نہال ہو گئے۔ تفصیلات کےمطابق اڑی حملے کے الزام میں گرفتار پاکستانی طلبا  فیصل اعوان اور احسن خورشید کوشواہد نہ ملنے پر بے گناہ قرار دینے کے بعد بھارتی حکام نے  واہگہ بارڈر پررینجرز کے حوالے کر دیا ہے دونوں نوجوان غلطی سے 18 ستمبر 2016 کو سرحد پار کر گئے تھے۔ دونوں طلبا تقریباً پانچ ماہ بعد وطن لوٹے ہیں  اس موقع پر ان کے اہل خانہ بھی انہیں لینے پہنچ گئے ،ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت بہت مشکل سے گزرا ہےخوشی ہے کہ بچے واپس آرہے ہیں۔  احسن خورشید اور فیصل اعوان کا تعلق مظفر آباد سے ہے ان کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے ان کے بچوں کی رہائی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔