Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اڈیالہ جیل میں میاں نوازشریف سے ملاقات کرنے والوں کا تانتا دن بھر بندھا رہا

اڈیالہ جیل میں میاں نوازشریف سے ملاقات کرنے والوں کا تانتا دن بھر بندھا رہا
August 2, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اڈیالہ جیل میں ایوان فیلڈ ریفرنس میں سزا کانٹے والے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے شہباز شریف، احسن اقبال، پروپز رشید، جاوید ہاشمی سمیت اہم سیاسی شخصیات نے ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کرنے والوں میں احسن اقبال، خرم دستگیر، سینیٹر پرویزرشید، سینیٹر چوہدری تنویر،سائرہ افضل تارڑ، مریم اورنگزیب، مفتاح اسماعیل، ، طارق فضل چودہری، جاوید ہاشمی اوردیگر شخصیات بھی شامل ہیں۔ ملاقات میں حالیہ الیکشن کے نتائج ،حکومت سازی کے حوالے سے ایم معاملات اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ  خیال کیا گیا۔ نوازشریف کو حالیہ الیکشن میں پارٹی پوزیشن پر بھی بریفنگ دی گئی۔ جیل انتظامیہ نے مشاہد اللہ خان کا نام لسٹ میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے انھیں گیٹ پر روک لیا۔ میئراسلام آباد اور میئر راولپنڈی کو بھی نہ جانے دیا گیا۔ دوسری جانب ڈاکڑ امجد کی سربراہی میں پمز کے ڈاکٹرزکی ٹیم نے نواز شریف کا طبی معائنہ کیا اور ضروری ٹیسٹ بھی لیے۔