Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات کا وقت ختم ہو گیا

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات کا وقت ختم ہو گیا
August 16, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز)اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات کا وقت ختم ہو گیا ، لیگی رہنما اور کارکن نوازشریف سے یکجہتی کے لئے آئے لیکن ان سے ملاقات نہ کر سکے جبکہ سابق وزیراعظم کے چہیتے بھائی شہبازشریف ملاقاتیوں کی لسٹ میں نام ہونے کے باوجود بڑے بھائی سے ملنے نہ پہنچ پائے۔ اڈیالہ جیل میں نوازشریف مریم نوازشریف اور کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کا وقت ختم   ہو گیا ، تمام ملاقاتی واپس روانہ  ہو گئے ، نواز شریف چھوٹے بھائی شہباز شریف کا انتظار کرتے رہے  ، شہباز شریف پھر بھی ملاقات کو نہ پہنچے ۔ ملاقاتوں کی حتمی فہرست میں نام شامل ہونے کے باوجود شہبازشریف بڑے بھائی سے ملنے اڈیالہ جیل نہ آئے البتہ سابق گورنر سندھ زبیر عمر، طلال چوہدری، عابد شیر علی، مشاہد حسین سید سمیت دیگر رہنماوں نے نواز شریف سے ملاقات کی ۔ شریف فیملی کے دس افراد سمیت راحیل منیر کی فیملی نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی  ،  دیگر ملاقاتیوں میں سابق اسپیکر ایاز صادق، ملک رفیق رجوانہ، مشاید حسین سید، مشاہد اللہ اور پرویز رشید شامل ہیں ۔ سینٹر آصف کرمانی کا نام لسٹ میں نہ ہونے کے باوجود بھی نوازشریف سے ملاقات کے لیے بھیجا گیا ۔