Saturday, July 27, 2024

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے آج ملاقات نہیں ہو پائے گی

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے آج ملاقات نہیں ہو پائے گی
August 23, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے آج ملاقات نہیں ہو سکے گی ۔ جیل حکام نے آج ملاقاتیوں کی قیدیوں سے نہ ملنے کی  خبر  سے نواز شریف ، مریم نواز کے ملاقاتیوں کو آگاہ کر دیا ۔ جیل حکام کی جانب سے نوازشریف ، مریم نواز کے ملاقاتیوں کو کل کا وقت دے دیا گیا۔ کیپٹن (ر) صفدر عارضہ قلب کے باعث راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی  میں زیر علاج ہیں  مگر وہاں بھی کسی کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔