Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے مجرم راجہ مشتاق کو پھانسی دے دی گئی

اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے مجرم راجہ مشتاق کو پھانسی دے دی گئی
April 9, 2015
راولپنڈی  / کوئٹہ (نائنٹی ٹو نیوز) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے مجرم راجہ مشتاق کو آج پھانسی دے دی گئی۔ مجرم راجہ مشتاق کو گجر خان میں قتل کے الزام میں موت کی سزا سننائی گئی تھی۔ مجرم کے ورثأ سے کل آخری ملاقات کرائی گئی تھی جبکہ پھانسی سے قبل مجرم کی آخری وصیت بھی لکھی گئی تھی۔ اڈیالہ جیل میں مجرم کی پھانسی کے وقت سکیورٹی کو ہائی الرت کر دیا گیا تھا۔ پھانسی کے بعد میت کو ورثأ کے حوالے کر دیا گیا۔ دوسری طرف کوئٹہ کی مچھ جیل میں 2 قیدیوں کی پھانسی مؤخر کر دی گئی ہے۔ جیل حکام کے مطابق دونوں قیدیوں میرو گل اور علی گل کو آج پھانسی دی جانی تھی لیکن فریقین میں صلح کے باعث پھانسی روک دی گئی۔ مجرموں نے 14 برس قبل 2 افراد کو قتل کیا گیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔