Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اڈیالہ جیل بڑے بڑے مگرمچھوں کا انتظار کر رہی ہے ، عمران خان

اڈیالہ جیل بڑے بڑے مگرمچھوں کا انتظار کر رہی ہے ، عمران خان
July 21, 2018
کرک ( 92 نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے   مختلف شہروں میں دورے جاری ہیں ، کرک اور بنوں میں جلسوں سے خطاب میں عمران خان نے سیاسی مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اڈیالہ جیل بڑے بڑے مگرمچھوں کا انتظار کر رہی ہے۔ عمران خان نے نواز شریف اور مریم نواز کو ایک بار شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ شہباز شریف نے نواز شریف کے ساتھ وہ کیا جو کوئی دشمن بھی نہیں کرتا ۔ کرک سے کپتان بنو پہنچے ں جہاں کھلاڑیوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا اور کہا کہ کیا اکرم درانی کامیاب ہو کر مہنگائی ختم کر سکتا ہے  ، جو بھی حکومت جاتی ہے دو چیزیں چھوڑ جاتی ہے  ، ایک خالی خزانہ اور دوسرا مولانا فضل الرحمن۔ عمران خان نے مزید کہا کہ اقتدار میں آ کر پہلے احتساب عمران خان اور اس کے وزرا کا ہوگا  ، مجھے کہا گیا بنو ں نہ جائیں بہت خطرہ ہے ۔ عمران خاننے عوام سے  بنوں کی پولیس کو ٹھیک کرنے کا وعدہ کیا۔