Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہو گا، رینجرز کے اختیارات پر تبصرے نہ کریں: قائم علی شاہ

اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہو گا، رینجرز کے اختیارات پر تبصرے نہ کریں: قائم علی شاہ
July 12, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ میں امن وامان کے قیام کے سلسلے میں اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ رینجرزکے اختیارات میں توسیع کو اسمبلی سے منظورکروانا قانونی ضرورت ہے، اسے ایشو نہ بنایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں امن و امان کی صورت حال پرہنگامی اجلاس آج وزیراعلیٰ ہاو¿س میں ہورہا ہے جس میں سندھ میں رینجرز کے قیام اوراختیارات پرغور ہوگا۔ اپیکس کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں کرپشن کے خلاف کارروائیوں کابھی جائزہ لیا جائے گا۔ دوسری وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ رینجرز کو وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی درخواست پربھیجا تھا۔ اس کے اختیارات پرتبصرے نہ کئے جائیں۔