Friday, September 20, 2024

اپٹما نے بھی حکومت سے ریلیف پیکیج کا مطالبہ کر دیا

اپٹما نے بھی حکومت سے ریلیف پیکیج کا مطالبہ کر دیا
October 3, 2015
          لاہور(92نیوز)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے ریلیف پیکج کا مطالبہ کر دیا، اپٹما پنجاب کے چیئرمین عامر فیاض کہتے ہیں کہ پچھلے دو ماہ میں پندرہ سے زائد ٹیکسٹائل ملز بند ہو چکی ہیں ،حکومت نہ مانی تو انڈسٹری مکمل تباہ ہو جائے گی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپٹما پنجاب کے چیئرمین عامر فیاض نے کہا کہ ٹیکسٹائل ملز بند ہونے کی وجہ سے لاکھوں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں،انڈیا کی طرف سے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپٹما کے نمائندوں نے وزیر خزانہ اسحق ڈار اور وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں ہم نے اپنے نو مطالبات پیش کئے ہیں اگر حکومت کی طرف سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ریلیف پیکج نہ دیا گیا تو انڈسٹری تباہ ہو جائے گی اور ہم احتجاج پر مجبور ہونگے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹیکسٹائل ملوں کو سردیوں میں بھی گیس اور بجلی فراہم کی جائے کیونکہ انرجی کے بنا ٹیکسٹائل انڈسٹری ادھوری ہے۔