Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اپوزیشن 3 سال سے رورہی ہے اور آئندہ بھی روتی رہے گی، وزیراعلیٰ بزدار

اپوزیشن 3 سال سے رورہی ہے اور آئندہ بھی روتی رہے گی، وزیراعلیٰ بزدار
November 21, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار برس پڑے بولے کہ اپوزیشن 3 سال سے رورہی ہے اور آئندہ بھی روتی رہے گی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہم دن رات کام اور عوام کی خدمت کررہے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ اپوزیشن کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے، اپوزیشن کو اگلے پانچ سال بھی اسی تنخواہ پر کام کرنا پڑے گا۔

اُنہوں نے کہا اسپتالوں میں ہر مریض کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ ہماری حکومت نے معیاری ہیلتھ کیئر کے لئے یکساں پالیسی اپنائی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ اور سیریز میں فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔ کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹی 20ورلڈ کپ کے بعد بنگلہ دیش میں بھی شاندار کھیل پیش کیا۔