Sunday, October 2, 2022

اپوزیشن کے 20 نکاتی میثاق جمہوریت میں اہم نکتہ انڈیا کیساتھ دوستی قائم رکھنا ہے ، فیاض الحسن چوہان

اپوزیشن کے 20 نکاتی میثاق جمہوریت میں اہم نکتہ انڈیا کیساتھ دوستی قائم رکھنا ہے ، فیاض الحسن چوہان

لاہور ( 92 نیوز) صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن  نے جوبیس نکاتی میثاق جمہوریت سائن کر رکھا ہے اس کا سب سے اہم نکتہ  انڈیا کے ساتھ دوستی قائم رکھنے کا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کلبھوشن کاراگ الاپنے والی آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن سن لے یہ ن لیگ کی حکومت تھی جو کلبھوشن کا کیس عالمی عدالت میں لے کر گئی۔

ترجمان پنجاب حکومت نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن 73 کے آئین کی آڑ میں 74 قسم کی کرپشن کرتے ہیں جسکی تازہ مثال انکے بھائی ضیاء الرحمن کا ڈپٹی کمشنر کراچی لگنا ہے۔