Wednesday, September 28, 2022

اپوزیشن کے ٹی او آرز کے خلاف پروپیگنڈا کیا  جارہا ہے: اعتزاز احسن

اپوزیشن کے ٹی او آرز کے خلاف پروپیگنڈا کیا  جارہا ہے: اعتزاز احسن
لاہور(92نیوز)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈراعتراز احسن کا کہنا ہے کہ  اپوزیشن کے ٹی اور آر کے خلاف پروپیگنڈا کیا جار ہے۔ صرف وزیر اعظم کو ہدف بنانے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ایسا بالکل نہیں ہے کہ صرف وزیراعظم کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اپوزیشن نے اپنے ٹی او آرز میں پانامہ لیکس کے دو سو تیس افراد کے خلاف یکساں احتساب کی تجویز دی لیکن سب سے پہلے وزیر اعظم کے خلاف احتساب ہوگا۔ اعتراز احسن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے خود کو رضا کارانہ طور پر احتساب کے لئے پیش کیا ہے، اس میں اب رونے کی کونسی بات ہے۔یہ کیسے ممکن ہے کہ جس شخص کا احتساب ہو اور وہی شخص ضابطہ اخلاق مرتب کرے۔