Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اپوزیشن کے واک آؤٹ کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل ساڑھے دس بجے تک ملتوی

اپوزیشن کے واک آؤٹ کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل ساڑھے دس بجے تک ملتوی
May 16, 2016
اسلام آباد(92نیوز)اپوزیشن کے واک آوٹ کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم میاں نوازشریف کے خطاب کے بعد اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے اپنا خطاب شروع کیا ہی تھا کہ انہوں نے یہ کہہ کر واک آوٹ کر دیا کہ نوازشریف نے اپوزیشن کے سوالات کے جواب نہیں دیئے اس لئےوہ ایوان کا قیمتی وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے ۔ اپوزیشن کے واک آوٹ کے بعد اسمبلی کی کارروائی کچھ دیر تو جاری رہی تاہم سپیکر نےاجلاس کل ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔