Wednesday, February 28, 2024

دوائی لینے کیلئے لندن جانے والا ملک واپس کیوں نہیں آرہا؟، مراد سعید

دوائی لینے کیلئے لندن جانے والا ملک واپس کیوں نہیں آرہا؟، مراد سعید
March 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے اپوزیشن کے رونے کا وقت آگیا ہے، مزید بولے دوائی لینے کیلئے لندن جانے والا ملک واپس کیوں نہیں آرہا؟۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا، اپوزیشن نے اوپن بیلٹ پر ساتھ نہیں دیا، قوم نے انہیں مسترد کیا۔ ہم ان سے قوم کا پیسہ نکلوا کر رہیں گے۔ اپوزیشن پر ترس آتا ہے، سینیٹ چیئرمین کا الیکشن ان کا آخری داؤ تھا۔

اُن کا کہنا تھا، نظریہ پاکستان سب سے پہلے ہے، کل ن لیگ کی پریس کانفرنس میں پاکستانی قوم کی دل آزاری کی گئی۔ قوم پی ڈی ایم کی کرپشن کو بھول نہیں سکتی۔

انہوں نے مزید کہا، وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کے سفیر کی حیثیت سے آواز بلند کی۔ این آر او نہ ملنے کی وجہ سے پی ڈی ایم وجود میں آئی۔