اپوزیشن کے تحفظات پر وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، اسپیکر آفس
اسلام آباد (92 نیوز) اسپیکر آفس نے وزیراعظم عمران خان کی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق وضاحتی بیان جاری کر دیا، جس کے مطابق اپوزیشن کے تحفظات پر وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے خواہشمند تھے۔ چند اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے وزیراعظم کی شرکت پر تحفظات قومی اسمبلی سیکرٹریٹ تک پہنچائے گئے۔ وزیراعظم کو بروقت تحفظات سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔