Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم ،وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرداخلہ نے سرجوڑ لئے

اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم ،وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرداخلہ نے سرجوڑ لئے
August 2, 2016
اسلام آباد(92نیوز)عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے احتجاج سے کیسے نمٹیں؟وزیراعظم نوازشریف ، وزیراعلی شہبازشریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار نے سر جوڑ لئے۔ تفصیلات کےمطابق  وزیراعظم میاں نوازشریف سے وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی۔ ملاقات میں عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے احتجاج سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ وزیر داخلہ کو مکمل فری ہینڈ دیدیا گیا ہے۔ وزیرداخلہ شہبازشریف سے مل کر حالات کے مطابق حکمت عملی بنائیں گے پر امن احتجاج سے نہیں روکا جائےگا  اس بار ان کے احتجاج کے پیچھے کون سا ماسٹر مائنڈ ہےحکومت کواس کی  بھی تلاش  ہے۔ خفیہ ادارے  نےاپنی رپورٹ  میں بتایا ہے کہ  عوامی تحریک کا احتجاج تحریک انصاف سے زیادہ سخت اور تشدد کی طرف جا سکتا ہے۔