Thursday, September 29, 2022

اپوزیشن کی 3 پارٹیوں کے الگ الگ ایجنڈے سامنے آئے ہیں ، شیخ رشید

اپوزیشن کی 3 پارٹیوں کے الگ الگ ایجنڈے سامنے آئے ہیں ، شیخ رشید
احسن ابدال (92 نیوز) وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا اپوزیشن کی 3 پارٹیوں کے الگ الگ ایجنڈے سامنے آئے ہیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور ریلوے اسٹیشن کی تزئین وآرائش کا معائنہ کیا۔ انہوں نے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گوجرانوالہ جلسے میں شرمناک زبان استعمال کی گئی ہے۔ نواز شریف نے اپنا سیاسی جنازہ نکال دیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خوشی کی بات ہے عمران خان فرنٹ فٹ پر آگئے ہیں۔ چار ماہ پہلے کہہ رہا ہوں کہ 31 دسمبر سے جنوری تک جھاڑو پھر جائے گا۔ وزیر ریلوے نے بتایا کہ احسن ابدال 1893 میں ریلوے اسٹیشن بنا تھا۔ لاکھوں روپے کی لاگت سے اس کی تزئین وآرائش کی جا رہی ہے ۔ سکھ یاتریوں کے لئے ریسٹ ہاؤس بھی بنائے گئے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان اس ریلوے اسٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ۔