Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اپوزیشن کی تمام جماعتیں سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کو تیار ہو گئیں ، ذرائع

اپوزیشن کی تمام جماعتیں سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کو تیار ہو گئیں ، ذرائع
January 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن کی تمام جماعتیں سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کو تیار ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین کی رائے پر پی ڈی ایم جماعتوں نے فیصلہ کر لیا۔

قانونی ماہرین نے مولانا فضل الرحمن اور دیگر کو اسمبلیاں ٹوٹنے کے باوجود سینیٹ انتخابات ہونے کی رائے دی ہے۔ قانونی ماہرین نے مولانا فضل الرحمان  کو رائے دی ہے کہ اپوزیشن ارکان استعفے بھی دیدیں تو بھی سینیٹ الیکشنز ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک اسمبلی مکمل ٹوٹ جائے تو بھی سینیٹ الیکشن نہیں رک سکتے۔ مولانا فضل الرحمن نے سینیٹ انتخابات پر تمام پی ڈی ایم قائدین کو اعتماد میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس بھی 19 جنوری کو طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں ضمنی اور سینیٹ الیکشن میں مشترکہ پلیٹ فارم سے حصہ لینے کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔