Monday, September 26, 2022

اپوزیشن  کی اے پی سی آج ایک بجے مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہوگی

اپوزیشن  کی اے پی سی آج ایک بجے مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہوگی
اسلام آباد ( 92 نیوز)حکومت کو دیا گیا الٹی میٹم ختم ہو گیا ، آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس ایک بجے مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہو گی ۔ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ، صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف ، اسفند یار ولی ولی کی شرکت کا امکان ہے ۔ گزشتہ رات مولانافضل الرحمان نے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ  حکومت کو جانا ہوگا ، پورا ملک بند کر سکتے ہیں لیکن اگلے اقدام کا فیصلہ تمام اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے ہوگا۔