Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہو گی ، ایم کیو ایم کی شرکت سے معزرت

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہو گی ، ایم کیو ایم کی شرکت سے معزرت
August 2, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف سے نمٹنے کیلئے اپوزیشن نے بھی آستینیں چڑھا لیں۔ بلاول بھٹو کی میزبانی میں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہو گی۔ تاہم متحدہ قومی موومنٹ آج کی ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گی۔ حکومت سازی کے معاملات فائنل راؤنڈ میں داخل ہو گئے۔ تمام اپوزیشن جماعتوں نے بھی سر جوڑ لیے۔ پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کی تیاریاں مکمل کر لی  گئیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت بھی شہر اقتدار میں جمع ہو گئی۔ بلاول بھٹو زرداری سندھ میں حکومت سازی کے ساتھ ساتھ وفاق اور پنجاب میں مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تمام اپوزیشن جماعتوں نے آج اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی ہے۔ پیپلز پارٹی نے کانفرنس کی میزبانی کی پیشکش بھی کر دی  ۔ اے پی سی میں آصف علی زرداری، بلاول بھٹو، شہباز شریف، مولانا فضل الرحمن، سراج الحق، اسفند یار ولی، محمود خان اچکزئی سمیت تمام اہم سیاسی شخصیات کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔