Sunday, January 29, 2023

اپوزیشن کی آواز مضبوط نہیں، عمران خان 5 سال پورے کرینگے، شیخ رشید

اپوزیشن کی آواز مضبوط نہیں، عمران خان 5 سال پورے کرینگے، شیخ رشید
راولپنڈی (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ اپوزیشن کی آواز مضبوط اور توانا نہیں، کچھ نہیں ہونے جا رہا، عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔ کورونا کو شکست دیتے ہی شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صحت یابی کیلئے دعا کرنی والی پوری قوم کا مشکور ہوں، یہاں ایک خوشخبری سنانے آیا ہوں، ایم ایل ون کا کریڈٹ عمران خان اور قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے۔ حفیظ شیخ، اسد عمر اور آصف سلیم باجوہ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ بندہ براہ راست بھرتی کرنے جا رہا ہوں، کوئی پسند نہ پسند نہیں ہوگی۔ آللہ کے بعد پاکستان میں عمران خان کی وجہ سے نوکریاں ملیں۔ حالات بہتری کی طرف جائیں گے، ایم ایل ون میرا خواب تھا جو حقیقت میں بدلا گیا۔ نالہ لئی سمیت سب مسائل حل ہونگے۔ وزیر ریلوے بولے کہ مزدور کی تنخواہ بڑھائی جانی چاہیے، ٹرین کو حادثوں سے بچانے کا ایک ہی کام تھا ایم ایل ون پر دستخط کئے۔ چین سے معاہدہ کیا ہے، ریلوے کی بھی یونیورسٹی کیرج فیکٹری کے ساتھ بنائی جائیں گی۔ نو تاریخ کو ایکنک میں انشا اللہ ایم ایل ون ہو گا۔