Tuesday, October 4, 2022

اپوزیشن کیساتھ بعض حکومتی ارکان بھی نیب کے خلاف ہیں ، مشاہد حسین سید

اپوزیشن کیساتھ بعض حکومتی ارکان بھی نیب کے خلاف ہیں ، مشاہد حسین سید
 لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا اپوزیشن کیساتھ بعض حکومتی ارکان بھی نیب کے خلاف ہیں۔ پروگرام’’ ہوکیا رہا ہے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا اس وقت نیب سافٹ نہیں ہارڈ ٹارگٹ ہے ۔ پہلے فیز میں نیب کا ڈنک نکالا جائے گا اور پھر پرکتر دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا اس حکومت نے نیب کے ذریعے اپوزیشن کو جیسے رگڑا ہے، اتنا ماضی میں کبھی نہیں ہوا۔ خواجہ برادران سے دو سال کتنی زیادتی ہوئی لیکن کوئی ریفرنس فائل نہیں ہوا۔ اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں بھی کچھ  ہیں جو یہ نیب کے خلاف ہے۔ اکاؤنٹبیلیٹی ہونی چاہئے لیکن اس کا کوئی پروسس ہونا چاہئے۔ موجودہ صورتحال میں نیب نہیں چل سکتا۔