Friday, September 30, 2022

اپوزیشن کیخلاف خاموش تماشائی بننے پر وزیراعظم نے کابینہ ارکان کی سرزنش کردی

اپوزیشن کیخلاف خاموش تماشائی بننے پر وزیراعظم نے کابینہ ارکان کی سرزنش کردی
اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن کے خلاف خاموش تماشائی بننے پر وزیراعظم نے کابینہ ارکان کی سرزنش کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پنجاب کابینہ کے بیشتر اراکین پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم نہ دینے پر برہم ہوگئے، بولے پنجاب کے اندر صرف ایک ہی وزیر اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتا نظر آتا ہے باقی کدھر ہیں؟۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر دفعہ کہتا ہوں کہ باقی وزراء بھی خیال کریں۔ کابینہ کے 8 اراکان کو اپوزیشن کے حوالے سے متحرک ہونے کی ہدایات کردیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صوبائی کابینہ کے ارکان مسلم لیگ ن کی کرپشن اور اداروں کے خلاف بیان بازی پر سخت ری ایکشن دیں۔