Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اپوزیشن کیا حکومت گرائے گی خود عوام کی نظر میں گر چکی، شہباز گل

اپوزیشن کیا حکومت گرائے گی خود عوام کی نظر میں گر چکی، شہباز گل
November 20, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے اپوزیشن نے حکومت کیا گرانی ہے، یہ تو خود عوام کی نظر میں گر چکی ۔

ہفتہ کے روز پھالیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی کی روک تھام کیلئے مدد گار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے پہلے دن سے ہر معاملے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، اوورسیز پاکستانیز ووٹنگ کا حق ملنے پر خوش ہیں۔ کہا کہ تنقید کرنے والوں کیلئے ووٹ حرام اور پیسہ باہر لے جانا حلال ہے۔