Wednesday, September 28, 2022

اپوزیشن کو متحد کرنے کیلئے شہبازشریف کا فضل الرحمٰن سے رابطہ

اپوزیشن کو متحد کرنے کیلئے شہبازشریف کا فضل الرحمٰن سے رابطہ
لاہور (92 نیوز) اپوزیشن جماعتوں کو ایک پیج پر لانے کی کوششیں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف کا مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کرلیا۔ شہبازشریف کی وطن واپسی پر ملاقات کا امکان ہے۔ سردار ایاز صادق اور راجہ پرویزاشرف بھی مولانا فضل الرحمن ملاقات کرچکے۔ مسلم لیگ ن اور پی پی پی پھر مولانا فضل الرحمن کی طرف بڑھنے لگیں۔ چند روز قبل راجہ پرویزاشرف اور سردار ایاز صادق مولانا فضل الرحمن سے ملے تھے جس میں سردارایاز صادق نے مولانا فضل الرحمن سے درخواست کی کہ وہ شہبازشریف کی واپسی تک پی پی اور ن لیگ پر ہاتھ ہولا رکھیں۔ شہبازشریف نے انہیں ملاقاتوں کے تسلسل میں مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور وطن واپسی پر ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ رانا ثنا اللہ نے میڈیا کو بتایا ہے اپوزیشن جماعتوں کو ایک صفحے پر لانے کی اعلی سطح پر کوششیں جاری ہیں میاں شہبازشریف کا مولانا فضل الرحمن سے رابطہ ہوا ہے۔ امید ہے اپوزیشن جماعتیں جلد عوامی ایجنڈے کے لئے ہم آواز ہوجائیں گی۔