اپوزیشن کو سیاسی نابالغوں نے یرغمال بنا لیا جو ملک کے مستقبل کے لیے خطرہ ہے، فواد چودھری

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا اپوزیشن کو سیاسی نابالغوں نے یرغمال بنا لیا جو ملک کے مستقبل کےلیے خطرہ ہے۔
ایسی غیر سنجیدہ
سیاسی قیادت ملک کے مستقبل کیلئے خطرہ ہے، نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے
سنجیدہ لوگ آگے بڑھیں اور متبادل قیادت بنیں، گورننس، الیکشن،عدلیہ اصلاحات
انتہائ اہم ہیں لیکن اس نابالغ قیادت سے کون مذاکرات
کرے؟
فواد چودھری نے ٹویٹ میں کہا ایسی غیر سنجیدہ سیاسی قیادت ملک کے مستقبل کیلئے خطرہ ہے۔ حکومت کی طرف سے رابطہ کار کو کہا جا رہا ہے حکومت منتیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ایک دن تحریک عدم اعتماد ، دوسرے دن لانگ مارچ ، تیسرے دن استعفوں کی بات کرتے ہیں۔ ایک وزیر اعلیٰ کہہ رہا ہے میں وفاق کو جوابدہ ہی نہیں ہوں۔ ایسی نابالغ قیادت سے کون مذاکرات کرے؟