Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اپوزیشن کرپشن بچانے کا ایجنڈ الیکر چل رہی ہے ، عثمان بزدار

اپوزیشن کرپشن بچانے کا ایجنڈ الیکر چل رہی ہے ، عثمان بزدار
May 31, 2020

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں انسداد کورونا نہیں کرپشن بچانے کا ایجنڈا لیکر چل رہی ہیں ، مشکل وقت میں لندن کی فضاؤں کی سیر کرنے والوں کو قوم جان چکی ہے،یہ عناصرہمیشہ عوام کو تنہاچھوڑ کر باہر گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ایک دفعہ پھر اپوزیشن پر برس پڑے ، کہا کہ کورونا جیسے اہم ترین قومی مسئلے پر سیاست کر کے اپوزیشن رہنماؤں نے ثابت کیا ہے کہ انکے سینے میں دل نہیں۔یہ وقت سیاست چھوڑ کر دکھی انسانیت کے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے لیکن اپوزیشن ابھی بھی پوائنٹ سکورنگ کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے تھے،کھڑے ہیں اورکھڑے رہیں گے،اپوزیشن کی حسرتیں نہ پہلے پوری ہوئیں، نہ آئندہ ہوں  گی ، مشکل وقت میں لندن کی فضاؤں کی سیر کرنے والوں کو قوم جان چکی ہے،یہ عناصر ہمیشہ عوام کو تنہاچھوڑ کر باہر گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹڈی دل کے ممکنہ حملے کے حوالے سے پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ، کہا کہ ٹڈی دل کے حملوں کو کنڑول کرنے کیلئے ہرممکن اقدام کیا جا رہا ہے  ،  ٹڈی دل کے خاتمے اورفصلوں کو بچانے کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز  جاری کیے  ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  ڈویژن  اورضلع کی سطح پر کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں جو 24 گھنٹے صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں ، ابھی تک7لاکھ56ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر سپرے کیاجاچکا ہے۔