Tuesday, September 17, 2024

اپوزیشن کا موبائل فون کال پر پانچ منٹ بعد ٹیکس کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

اپوزیشن کا موبائل فون کال پر پانچ منٹ بعد ٹیکس کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
June 29, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن نے موبائل فون کال پر پانچ منٹ بعد ٹیکس کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

لیگی رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں کہا فون کال پر پانچ منٹ کے بعد ٹیکس لگانا مزدور طبقے کے ساتھ ظلم ہے۔

اُنہوں نے کہا، اسمارٹ فون والے تو واٹس ایپ استعمال کرلیتے ہیں، مزدور طبقے کے پاس اسمارٹ فونز نہیں ہوتے، عمران خان کو کال پر ٹیکس کا احساس نہیں ہوگا، وہ تو مودی کو مس کالز مارتے ہیں، جو اٹینڈ نہیں کی جاتیں۔