Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اپوزیشن کا شورشرابہ، قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام تک ملتوی

اپوزیشن کا شورشرابہ، قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام تک ملتوی
December 14, 2016

اسلام آباد (92نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے بعد اجلاس کل تک ملتوی کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ سعدرفیق کے بولنے پر اپوزیشن ارکان نے شور شرابا مچا دیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ تحریک انصاف دو ماہ دس دن بعد قومی اسمبلی میں واپس آئی تھی۔ عمران خان ایوان میں نہیں آئے جبکہ شیخ رشید نے اجلاس میں شرکت کی۔

اس سے پہلے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایوان پر حملے پر ڈٹ کر کھڑے ہونا پڑتا ہے۔ پارلیمنٹ سب اداروں سے سپریم ہے۔ دو ہزار چودہ میں پارلیمنٹ کو بچایا۔ انہوں نے نام لیے بغیر تحریک انصاف پر تنقید کی اور وزیراعظم کے خطاب اور عدالت میں مؤقف میں تضاد پر بھی بات کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی معاملہ عدالت میں ہونے کا کہہ کر انہیں روکتے رہے۔